ممبئی، 4 مارچ (یو این آئی) ریزرو بینک نے آج ایک مرتبہ پھر سب کو چونکا تے ہوئے مہنگائی کم ہونے اور مانگ بڑھانے کا حوالہ دینے کی ریپوریٹ میں 0.25 فیصد کی کٹوتی کردی۔ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن نے یہاں جاری کرکے کہا کہ پیداواری سرگرمیوں کے ساتھ ہی قرض لینے کا رجحان کمزور رہنے کی علامتوں کو دیکھتے ہوئے ریزرو بینک نے ریپوریٹ میں چوتھائی فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقد ریزرو ریٹ (سی آر آر) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ چار فیصد ہی رہے گی۔ اس کٹوتی سے ریورس ریپوریٹ 6.5 فیصد او
ر بینک شرح 8.5فیصد ہوگئی ہے ۔یہ نئی شرحیں فوری طور سے نافذ ہوگئی ہیں حالانکہ بازار اور صنعت مرکزی بینک سے شرحوں میں کمی کرنے کی امید کررہے تھے ۔ پارلیمنٹ میں 2015۔16 کا عام بجٹ پیش ہونے کے تین روز بعد ہی ریزرو بینک نے ریپوریٹ میں ایک چوتھائی فیصد کی کٹوتی کرکے سب کو چونکا دیا ہے ۔