نئی دہلی۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے آج کہا کہ وراٹ کوہلی کو پرتھ میں صحافی کے خلاف غلط الفا
ظوں کا استعمال کرنا غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور اس مسئلے کو فوری طور ختم کرنا چاہئے جس سے کہ ٹیم ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کر سکے۔واقعہ کے بارے میں پوچھنے پر ٹھاکر نے کہا کوہلی اس معاملے پر وضاحت دے چکا ہے۔ ہندوستان کیلئے موجودہ عالمی کپ کافی اہم ہے۔ ہمیں ان سب مسائل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور بالواسطہ طور پر وہ کہہ چکا ہے کہ اس نے حالات کو غلط سمجھا۔ اس معاملے کو ختم کرتے ہیں۔چنئی میں اتوار کو ہوئی بی سی سی آئی کی عام سبھا کی سالانہ میٹنگ میں سیکرٹری منتخب ہوئے ٹھاکر نے کہا مستقبل میں مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بچا جانا چاہئے۔ میں نے اب تک کھلاڑیوں سے بات نہیں کی ہے، وہاں ٹیم مینجمنٹ موجود ہے جو کھلاڑیوں کی ضروریات کا خیال رکھ رہا ہے۔کوہلی نے جمعہ کو واکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کل پرتھ میں پریکٹس سیشن کے بعد اچانک اپنا آپا کھو دیا اور ایک صحافی کو برا بھلا کہے۔ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد کوہلی جب ڈریسنگ روم کی طرف لوٹ رہے تھے تو ہندوستان کے اس چوٹی کے بلے باز نے انگریزی روزنامہ کے ایک صحافی کو سامنے کھڑے دیکھا۔کوہلی نے اس کے بعد اس صحافی پر غلط الفاظوں کی بوچھار کر دی اور کچھ دیر تک ایسا کرنے کے بعد چلے گئے۔ اس واقعہ کو لے کر ہندوستانی ٹیم کے کچھ رکن بھی حیران تھے۔صحافی بھی اس واقعہ سے حیران تھا لیکن کوہلی نے پرسکون ہونے کے بعد کسی کو اس کے بارے میں بتایا جو ان اور ان کی خاتون دوست انوشکا شرما کے بارے میں قومی روزنامہ میں شائع تھا۔ کوہلی نے سوچا کہ اس صحافی نے یہ خبر لکھی تھی۔کوہلی کو جب یہ بتایا گیا کہ انہوں نے اس صحافی کو غلطی سے کوئی اور سمجھ لیا ہے تو انہوں نے ایک اور صحافی کو بلا کر اس کے ذریعہ واقعہ کیلئے معافی مانگی۔