لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وزیر آبپاشی و وزیر تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کی شکایتوں کی فوری جانچ کرکے ان کا جلد نمٹارہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پر شکایتوں کی جانچ کے نام پر اور ان کے نمٹارے کیلئے عوام کو پریشان نہ کیا جائے۔
مسٹر یادو نے افسران کو ہدایت دی کہ روزانہ ایک مقررہ وقت پر عوام سے مل کر ان کے مسائل سن کر متعلقہ افسرکو ضروری ہدایت دے کر نمٹارہ کرائیں۔ مسٹر یادو سے آج سماج وادی پارٹی دفتر میں آئے لوگوںنے ملاقات ک
رکے اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ مسٹر یادو نے لوگوں کی شکایتوں کو سنجیدگی سے سنا ۔
ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے لوگوں کو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوامی مسائل کے نمٹارے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے نمٹارے میںجو بھی افسر رکاوٹ پیدا کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو فون پر ہدایت دی کہ نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے نام پر بے گناہ نوجوانوں کو پریشان نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ اور سماج وادی رہنما موہن سنگھ کو ان کے ۷۰ویں یوم پیدائش پر آج سماج وادی پارٹی دفترمیں ایک پروگرام منعقد کر کے ان کو یاد کیا گیا۔