برمنگھم۔ہندوستانی اسٹار سائنا نہوال اور تیزی سے ابھرتی ہوئے ایچ ایس پر نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے میں جیت درج کرکے آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔اولمپک تمغہ فاتح اور تیسری ترجیح حاصل سائنا نے بیلیٹرکس کو 21-8، 21-12 سے شکست دی۔ پرنے کو اگرچہ فرانس کے براس لیورڈیج پر 16-21، 21-8، 21-18 سے جیت درج کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑا۔سائ
نا کا اگلا مقابلہ کوریا کوالیفائر کم ئیو من سے جبکہ پرنے کا انگلینڈ کے راجیو اوسیف سے ہوگا۔دنیا میں پانچویں نمبر کے کے سری کانت اور اجے جے رام اگرچہ پہلے دور سے آگے نہیں بڑھ پائے۔ چوتھی ترجیحی سری کانت جاپان کے کیٹو موموتا سے 18-21، 21-12، 15-21 سے ہار گئے۔ جے رام کو چین کے تیان کے ہاتھوں 14-21، 21-19، 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی کشیپ بھی مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ پائے۔ کشیپ کا سامنا چینی تائیپے کے چھٹے ترجیحی چینی کھلاڑی سے تھا اور وہ ان سے صرف 33 منٹ میں 13-21، 12-21 سے ہار گئے۔منو اتری اور بی سمت ریڈی کی مرد ڈبلز جوڑی اور گٹٹا اور اشونی پونپپا کی خاتون ڈبلز جوڑی دوسرے دور میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔