نئی دہلی 07 مارچ (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے کیرالہ اسمبلی کے اسپیکرجي کارتکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
محترمہ گاندھی نے مسٹر کارتکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی طالب علم کی زندگی ہی سیاست میں تھے ۔ پھر وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور انتظامی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کیا۔
مسٹر گاندھی نے بھی مسٹر کارتکین کے انتقال پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مسٹر کارتکین کو ایک قدآور لیڈر بتاتے ہوئے ہو
ئے کہا کہ انہوں نے چار دہائی سے زیادہ وقت تک پارٹی اور کیرالہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کارتکین کا آج بنگلور کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔