امیٹھی، 9 مارچ (یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے قریبی اور اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری گووند لال اوجھا کے بیٹے منوج اوجھا (30) کو پرانی دشمنی کے سبب کل رات یہاں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منوج اوجھا کو مبارک پور گا¶ں میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے دوران گولی ماری گئی۔کانگریس لیڈر گووند لال اوجھا مسٹر راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقے کے مسافر خانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے
میں 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ تاہم اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔