شاہجہاں پور، 9 مارچ (یو این آئی) اترپردیش میں شاہجہاں پور کے شہباز نگر نئی بستی میں کل رات ایک نوجوان نے ماموں کے گھر آئی ہوئی ایک معصوم لڑکی کی عصمت دری کردی۔پولیس ترجمان نے آج یہا ں بتایا کہ نئی بسی میں کلیان ورما نامی ایک نوجوان نے ایک تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ منہ کالا کیا۔اس سلسلہ میں لڑکی کے ماموں نے ملزم کلیان ورما کے خلاف معاملہ درج کرادیا ہے ۔ لڑکی کو طبی
جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔