نئی دہلی، 9 مارچ (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر کپِل سبل نے کانگریس کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے تقریباً ایک سال بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کی ستائش کی ہے ۔ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت میں کئی اہم قلمدان سنبھالنے والے مسٹر سبل نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ دنیا بھر کے بڑے لیڈر اور بازاروں میں ہندستان کو سنجیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ جب ایک ارب لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، تو دنیا بھر کے لیڈر اور بازار اس کانوٹس لیتے ہی ہے ۔مسٹر سبل
نے کہا کہ منگل مشن پر برسوں سے جاری کام کی کامیابی اور پوری دنیا میں خام تیل کی گرتی قیمت نے مودی حکومت کااس کے ابتدائی دنوں میں مثبت شبیہ بنائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تیز رفتار ترقی کیلئے جو فیصلے کئے ہیں، طویل عرصے سے اس کی ضرورت تھی۔ششی تھرور کے بعد مودی حکومت کی تعریف کرنے والے مسٹر سبل دوسرے مرکزی وزیر ہیں۔