بارسیلونا(ایجنسی)سیمسنگ اپنے اگلے اہم فون کے دو ورژن فروخت کیلئے بازار میں لائے گا۔ اس سے میں سے ایک کی سکرین دونوں کناروں سے خم دار ہے۔
گیلیکسی ایس ۶ ایج میں منتخب نمبروں سے فوری رابط
ے میں رہنے اور فون رکھنے والے کو اہم اطلاعات مہیا کرنے کیلئے چند نئے فیچر ہیں۔اس کی قیمت سینڈرڈ ایس ۶سے زیادہ ہو گی جس کے پاس بھی اسی طرح کے کچھ فیچرز ہیں۔سام سنگ کے ایس ۵کی بہت سے ممالک میں ایپل کے فون کے مقابلے میں کم فروخت ہوئی ہے اور ایپل نے ایک بڑی مارکیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔
سیمسنگ کے نئے فون کی رونمائی بارسیلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس سے قبل ہوئی۔ یہ فون ۱۰ اپریل سے ۲۰ممالک میں فروخت کیا جائے گا جن میں برطانیہ بھی شامل ہے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی نے کہا اس نے ماضی کے غلط اقدام کو درست کیا ہے اور اس فون کا کوڈ نیم ’پراجیکٹ زیرو‘ رکھا ہے تاکہ نئی سوچ کو سامنے لایا جائے۔
اس میں لائی جانے والی تبدیلیوں میں شامل ٹچ وز یوزر انٹرفیس کے استعمال کو آسان بنانا اور دھات کے فریم اور فون کے پچھلے حصے کو پلاسٹک کی جگہ شیشے کا بنانا ہے۔
لیکن اس ڈیزائن کا مطلب ہے کہ کچھ فیچرز کی قربانی بھی دینا ہو گی۔ جیسا کہ یہ فون واٹر پروف نہیں ہے، اس میں اضافی سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی جگہ نہیں اور نہ ہی بیٹری تبدیل کرنے کے لیے اس کا پچھلا حصہ علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے باوجود بھی ایک ماہر نے کمپنی کی تعریف کی ہے۔
سی سی ایس انسائٹ ٹیک کنسلٹینسی کے تحقیق کے شعبہ کے سربراہ بین وڈ کہتے ہیں کہ ’سیمسنگ نے ظاہری طور پر فیڈ بیک پر دھیان دیا ہے۔ نہ صرف گیلیکسی ایس ۵ کے حوالے سے جس کی وجہ سے گزشتہ برس کمپنی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ ایس ۴کے حوالے سے بھی جس میں ہر طرح کی ٹیکنالوجی کو گھسانے کی کوشش کی گئی تھی۔‘
لیکن قیمتوں کا موازنہ کرنے والی سائٹ usswitch.com کے راڈ کر کہتے ہیں کہ ’دونوں طرف سے خم دار ڈسپلے تو ہجوم کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے ایک انوکھا داؤ ہے۔‘
ایس ۶فون کے سامنے والے کیمرے کو پانچ میگا پکسلز تک اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ پچھلا کیمرہ ۱۶میگا پکسلز ہی رہے گا۔
دونوں میں بڑا اپرچر لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے کم روشنی والے حالات میں بھی تصویریں اور ویڈیوز بنائے جا سکتے ہیں۔
سیمسنگنے فون کو تیزی سے استعمال کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور اب تصویر لینے کے لیے دو سیکنڈ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔
اس میں بیٹری بھی جلدی سے چارج ہو سکتی ہے۔
سیمسنگ کا کہنا ہے کہ ان کا فون ایپل کے آئی فون ۶کے مقابلے میں چارج ہونے میں آدھا وقت لیتا ہے۔