چندوسی:سما ج وادی پارٹی اسمبلی حلقہ کمیٹی کا ایک جلسہ پارٹی کے ضلع نائب صدر روف سیفی کے دفتر واقع مال گدام پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایک پریس کانفرنس کابھی انعقادکیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالروف سیفی نے کہا کہ ۳۰؍نومبر پارٹی کے خیرسگالی اجلاس میں کارکنان کثیرتعداد میں پہنچے۔ کیوںکہ اجلاس کو پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو خطاب کریںگے ۔ا نھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران نے افواہیں پھیلانے کا بازار گرم رکھا ہے۔ انھوںنے کارکنان سے اپیل کی وہ غلط پروپیگنڈے سے ہوشیار رہے ۔جلسہ میں حاجی صداقت ، بہاری لال کشیپ ، منا پال ،عمران لطیفی ، معروف شیری ،زاہد شیری ، سوم پال کے علاوہ تنویری قریشی ، راجیش یادو، چندر پال یادو اوررشید سیفی وغیر ہ موجو د تھے۔