لکھنو (نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں پولیس کی لاپروائی سے سڑک حادثہ میں زخمی ایک پرائیوٹ گاڑی ڈرائیور ویریندر یادوکی جان چلی گئی۔اطلاع کی ایک گھنٹے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تب تک زخمی سڑک پر ہی تڑپتا رہا۔ وہیں مڑیاوں علاقے میں اتوار کی دیر شب ایک کار ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر ایک ٹرک میں گھس گئی۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور کی موت ہوگئی۔جب کہ اس میں سوار چار لوگ زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔