چندوسی :کلیکٹریٹ کے باہر بھارتیہ کسان یونین سے ایک روزہ دھرنے ومظاہرہ یونین کے لیڈر نریش کی قیادت میں کیا گیا۔اس سے قبل بھارتیہ کسان یونین کے لیڈران اورچینی مل مالکان اورریاستی حکومت کے درمیان پیرائی شروع کرنے کے معاملے کی گفتگو ناکام ہوگئی ہے ۔یونین کے لیڈران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بھارتیہ کسان کے یونین لیڈران اورکاشتکار غیر معینہ مدت تک کلیکٹر یٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔دھرنے پر موجود کثیرتعداد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کاشتکاروں کے مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔ انھوںنے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ۵دسمبر تک اگرکاشتکاروں کے مسائل منظورنہیں کئے گئے تو کسان تحریک کرنے کے لئے مجبورہوں گے اورسڑکوںپر جام لگادیا جائے گا۔ دھرنے کی صدارت شنکرسنگھ یادو اورنظامت شنکرلال شرما نے کی اس موقع پر تحصیل صدر چودھری برج پال سنگھ یادو ، موہن یادو، درگ پال سنگھ، ستیش پال ، موہر سنگھ،جے ویر اوردلاور خان وغیر ہ کسان موجود تھے ۔