علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج میں نفسیاتی امراض کے ممتاز ماہر پروفیسر سہیل ا حمد اعظمی نے مئو میں منعقدہ پروگرام میںشرکت کرکے مرکزی وزیرِ مملکت برائے ریلوے مسٹر ادھیر رنجن چودھری سے ملاقات کی اور انہیں مسلم یونیورسٹی کے بانی ا ور عظیم مصلح قوم سرسید احمد خاں کی پورٹریٹ پیش کی۔پروفیسر اعظمی نے مئو آنند وہار ایکسپریس ٹرین کے لئے اپنی اور اے ایم یو برادری کی جانب سے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب کے دوران مرکزی وزیرمملکت برائے ریلوے مسٹرا دھیر رنجن نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ افراد کے مطالبات پر وہ سنجیدگی سے غور کرکے ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اور اے ایم یو برادری کو بہتر سے بہتر ریلوے سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کریں گے۔