لکھنؤ۔(نامہ نگار)دوشنبہ کو سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد دس رہی جب کہ منگل کو یہ چاردرجن کے قریب پہنچ گئی ۔سی ایم او دفتر کی اطلاع کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد ۴۷؍رہی ۔مریضوں کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہونے کے بعد بھی محکمہ صحت اس مرض پر قابو نہیں حاصل کرپارہا ہے۔ سی ایم او لوگوں کو یہ کہہ کر سمجھارہے ہیں کہ مرض سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے جب کہ مریضوںکی تعداد بڑھنے سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔راجدھانی کے علاوہ سوائن فلو سے متاثر دیگر اضلاع میں بھی لوگ ملے۔ اس طرح کل ۶۱؍افراد میں سوائن فلو ک
ی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق منگل کو سوائن فلو سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی۔وہیں دوسری جانب ارم ڈگری کالج میں انفلوئنزاایچ ۔۱این ۔۱کی بیداری کیلئے منعقد پروگرام میں سی ایم او ڈاکٹر ایس این ایس یادونے کہا کہ وائرس کمزور ہورہاہے ۔سوائن فلو وائرس بیماری ہے اور پانچ سے سات دن میں ٹھیک ہوجاتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی وائرس کمزور ہوگیاہے ۔اس لئے اب خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اب تک لکھنؤ میں ملے ۷۹۲؍مریضوں میں سے ۶۰۰؍سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔