جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کا اسٹڈی سنٹر یونٹی ڈگری کالج میں قائم ہو گیا ہے جس میں جون ماہ سے شروع ہونے
والے سیشن میں ایم اے اردو، انگریزی، تاریخ، پبلک ایڈ منسٹریشن ، سماجیات اور ایجوکیشن، بی اے جنرل اور بی اے اردو، بی کام اور ایم کام، بی ایڈ ، بی بی آئی ایف، بی بی ایس، سی سی آئی ٹی، سی سی ایچ این ٹی، وغیرہ کی تعلیم دی جائے گی۔
تفصیلی معلومات جلد ہی کالج کی ویب سائٹ www.unitydegree.ac.in پر مہیا کرا دی جائے گی۔کالج کی کو آرڈینیٹر محترمہ ثمینہ جاوید نے کہا کہ کالج کے بانی انکے مرحوم دادا جسٹس مرتضی حسین صاحب کے خوابوں کی تکمیل کی سمت یہ ایک نیا سنگ میل ہے اور قوم کے ان تمام لوگوں خصوصا خواتین کے لیئے جو باقاعدہ فل ٹائم تعلیم کا وقت نہیں نکال پاتیں ایک بیش بہا تحفہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سنٹر سے مستفید ہوں گے۔
یونٹی ڈگری کالج کی طرف سے جاری کردہ۔
مسعود رضوی
(افسر برائے کار خاص)