میرٹھ:ضلع کے تھانہ لیساری گیٹ علاقہ میں ایک پروپرٹی ڈیلر کوگولی مارکر قتل کردیا۔ متوفی کے اہل خانہ کی تحریرپر پولیس نے دس لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے سرگرمی سے تلاش شروع کردی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مظفر نگر ضلع کے کھالا پارکے باشندے بلال (۲۴)ولدفضل کو کل شام کھتہ روڈ پر بنیا والا کھیت میں گولی مارکر ہلا ک کردیا۔ بلال کسی کام کے سلسلے میں میرٹھ میں لیساری گیٹ علاقہ میں رہنے والے اپنے چچا کے گھر آیا ہواتھا ۔ ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں متوفی کے والد فضل کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے نزاکت عرف پپو ، مہراج، آزاد ، ندیم ، وسیم ، اورشرافت سمیت دس لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس واردات کی وجہ متوفی اورحملہ آوروں کے درمیان دشمنی بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق کچھ دن قبل متوفی کی چچا زاد بہن کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بلال ملزمین کے خلاف پیروی کررہاتھا۔ پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔