گورکھپور:ڈاکٹرکی لاپروا ہی سے مریض کی موت ہونے کے معاملے میں صارفین فورم نے بی آرڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر راجیندر چودھری پرجرمانہ عائد کیا ہے ۔ ڈاکٹر چودھری استغاثہ کو ایک ماہ کے درمیان پانچ لاکھ سات ہزار روپئے بطورجرمانہ اداکریں گے۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ فیصد سود بھی انھیں اداکرنا پڑے گا ۔ موصولہ خبر کے مطابق صارفین فورم میں مہرولی کے باشندے دیوراج سنگھ نے شکایت درج کرائی تھی کیونکہ ان کے والد وریندرسنگھ کے سینے میں تکلیف تھی ۔
علاج کے لئے انہیں ۲۰۰۷ میں میڈیکل کالج لے جائے گی۔ اس وقت میڈکل کالج میں موجود ڈاکٹر مونیکا نے ان کی حالت اطمینان بخش بتا کر آئی سی او میں داخل نہیں کیا۔ ایک گھنٹے کے بعد ان کی حالت مزید خراب ہوگئی اس کے بعد انھیں آئی سی یو میں لے جایا گیا لیکن وہاں آکسیجن کا سلینڈر خالی ہونے کی وجہ سے مریض کو آکسیجن نہیں مل سکی اوران کی موت ہوگئی۔ڈاکٹر مونیکا نے فورم میں کہا کہ اس دن ڈاکٹر چودھری کی ڈیوٹی ایمرجنسی وارڈمیں تھی ۔انہیں کی ہدایت پر مریض کا علاج کرایا گیاتھا۔ ڈاکٹر چودھری نے نہ تو مریض کا معائنہ کیا اورنہ ہی اسے کوئی سہولیت مہیا کرائی ۔ دلائل وثبوت کی بنیاد پر مذکور ہ فیصلہ سنایا۔