لکھنؤ۔ ممتازشیعہ عالم دین ومسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کے چھوٹے بھائی سید کلب محسن نقوی کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ۔ مرحوم ممتاز شیعہ عالم دین مولانا سید کلب حسین المعروف کبن صاحب طاب ثراہ کے چھوٹے فرزندتھے ۔ اور مولانا کلب جواد کے چچا تھے ۔ مرحوم کی عمر تقریباً ۶۸برس تھی ۔ مرحوم کی تدفین حسینیہ غفرانمآب میں دیر رات عمل میں آئی ۔ اس موقع پرمولانا حمید الحسن، مولانا حبیب حیدرسمیت کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب شریک تھے ۔ مرحوم ملٹری انجینئرنگ سروسز کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند ہے ۔مرحوم محسن کی نماز جنازہ مولانا صادق رضوی نے ادا کرائی اور مولانا مرزا محمد اشفاق نے مجلس کو خطاب کیا۔ مرحوم محسن کے سوئم کی مجلس جمعہ کو صبح ۳۰:۹بجے امامباڑہ
میں ہوگی ۔