دبئی: سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کے خطرات معدوم ہو جاتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آنتوں کا کینسر موت کی وجوہ میں دوسرے اہم وجہ ہے۔ مطالعے کے مطابق آنتوں کے کینسر کی وجوہ میں غذائی عوامل اہم ہیں ان میں لال گوشت کا استعمال آنتوں کے کینسر کے امکانات میں اضافہ اور ریشے دار غذائیں آنتوں کے کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ مطالعے کے دوران ۷۷۶۵۹افراد پر تحقیق کے نتیجے میں ۳۸۰افراد کو بڑی آنت کے کینسر اور ۱۱۰ افراد کو ملاشی کے کینسر میں مبتلا پایا گیا۔ تحقیق کے مصنف بوما لنڈا یونیورسٹی کیلیفورنیا کے مائیکل جے ارچ کے مطابق سبزیاں نہ کھانے والوں کے مقابلے میں سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے خطرات ۲۲فیصد کم ہوتے ہیں جن میں سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات ۱۹ فیصد جبکہ ملاشی کینسر کے ۲۹فیصد امکانات کم ہوتے ہیں۔ مطالعہ سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال آنت کے کینسر کے خطرات کم کرنے کے ساتھ موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور شرح اموات میں بھی کمی کا باعث بنتی ہیں۔