واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما بھی کتابوں کے بے انتہا شوقین ہیں۔ تھینکس گِونگ ڈے کے سلسلے میں بارک اوباما نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ کتابوں کی بھرپور خریداری کی۔بارک اوباما اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ساتھ واشنگٹن میں ایک بک اسٹور پہنچے۔ کتابوں کی اس دکان پر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کا سالانہ دن بھی منایا جارہا تھا۔ بارک اوباما اور ان کی بچیوں نے تقریبا ً2 درجن کتابیں خریدیں۔جن میں افغان نژاد امریکی مصنف کا ناول دی کائٹ رنر بھی شامل تھا۔ بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہر عمر کے افراد کی کتابوں کا اچھا خاصا ذخیرہ ہے۔