بارہ بنکی (نامہ )اپنے انتخابی منشور کے تمام وعدے سماج وادی پارٹی کی حکومت نے پورے کئے ہیں۔ سماج وادی حکومت میںعام آدمی اپنے کومحفوظ محسوس کررہاہے ۔پارٹی کے کہنے اور کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔مذکورہ خیال آج ضلع ایس پی دفترسے حکومت کے تین برس مکمل ہونے کے عین تین برس قبل عوامی بیداری سائیکل ریلی کے خطاب کے موقع پرسماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے ظاہر کئے۔
انھوںنے کہا اترپردیش اسمبلی انتخابات۲۰۱۲میں تاریخی اکثریت حاصل کرکے سماج وادی حکومت نے ۱۵مارچ ۲۰۱۲کو اقتدار کی عنان حکومت سنبھالی تھی۔ طرح طرح کیل چیلنجوں اور ہر علاقے میں بڑھتے کاموںکے دبائو کے باوجود تقریباًتین برس کی قلیل مدت میں حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے تقریباًتمام وعدوں کوپورا کیاہے ۔اور عوام کی بہبودکے لئے روزانہ نئے پروگرام تیار کرکے ان
پرعمل کیا جارہا ہے ۔اس مدت میںعوام کی امیدوں پرکھرااترنے کی ایمانداری سے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ۔ ضلع کلے گوشے گوشے سے سماج وادی کارکنان نے ضلع پارٹی دفتر سے ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ اور صدر رکن اسمبلی سریش یادو کی قیادت میں سائیکل ریلی نکالی ۔جوچھایہ چوراہے سے گھوسیانہ ، دیویٰ روڈ، مال گودام، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، فیض آباد روڈ، کچہری، آواس وکاس، پائنئیر چورا ہا، لکھپیڑاباغ ، ناکہ پیسار،امبیڈکر ہاسٹل ، پیسار چوراہ، نبی گنج، سٹی کالج، گھنٹہ گھر، دھنوکھر، نبلیٹ تراہاسے واپس پارٹی دفتر پرختم ہوئی۔ سائیکل ریلی میں خاص طور سے زید پور کے رکن اسمبلی رام گوپال راوت، حیدرگڑھ رکن اسمبلی رام مگن راوت، سماج وادی جنرل سکریٹری انل یادو، ذاکرحسین انچارج یوتھ برگیڈ، سماج وادی لیڈرعدنان چودھری،علیم قدوائی،نسیم کیرتی ، فرزان عثمانی،حاجی قطب الدین ، چودھری کلیم عثمانی سمیت سیکڑوںکارکنان اور عہدے داران موجود تھے۔