بنگلورو،16مارچ(یواین آئی )دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کو، جو گزشتہ کئی دنوں سے بنگلورو میں اپنا علاج
کروارہے تھے ،آج اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔انہوں نے آج کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ محسوس کر رہے ہیں اوروہ جلد ہی قومی دارالحکومت میں اپنے کام کا آغاز کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ کام کے آغاز کے لیے وہ پرجوش ہیں۔کیجروال نے اپنے کئی ٹوئیٹر پوسٹ میں کہا‘‘کھانسی ختم ہوگئی ،شوگر کنٹرول میں ہے ،میں اچھا اور خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں،میں کام کاج دوبارہ شروع کرنے کے تئیں پرجوش ہوں،میں جندل انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں اور عملے کا شکر گزار ہوں،ایسے بہترین انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور بہترین انداز میں اس کو چلانے کے لیے سیتارام جی کو مبارکباد’’۔46سالہ دہلی کے وزیراعلی کیجروال کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔