میلبورن۔مہندر سنگھ دھونی اگر آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 میں ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھانے میں کامیاب رہے تو اس کا ایک بنیادی وجہ یوراج سنگھ کا
5 وکٹ لینا بھی تھا لیکن ہندوستانی کپتان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اب بدلے ہوئے قوانین میں بہت زیادہ متاثر کن نہیں رہا۔دھونی نے کہا کہ فیلڈنگ کی پابندی 30 گز کے گھیرے سے باہر صرف چار فیلڈنگ رکھنے کا اصول بنیادی وجہ رہی جس سے ہندوستان کو یوراج سنگھ جیسا بائیں ہاتھ کا مفید اسپنر گنوانا پڑا۔دھونی سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سریش رینا وہ کردار ادا کرسکتا ہے جو یوراج نے 2011 میں ادا کیا تھا، انہوں نے کہا، آپ نے دیکھا ہوگا کہ قوانین میں تبدیلی کے بعد یوراج نے بہت زیادہ بولنگ نہیں کی۔ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ قوانین میں تبدیلی کے بعد اس کی گیند بازی متاثر ہوئی تاہم ٹی 20 میں وہ باقاعدہ بولر ہے۔دھونی چار فیلڈروں کو 30 گز کے گھیرے سے باہر رکھنے کے اصول کے کبھی حامی نہیں رہے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کے کئی پارٹ ٹائم بولر جیسے کہ سچن تندولکر، وریندر سہواگ بدلے ہوئے حالات میں زیادہ مؤثر نہیں رہے۔
انہوں نے کہا، جب تک فیلڈنگ کا یہ قاعدہ نہیں تھا تب تک ویرو پاجی، سچن پاجی اور یورا
ج کو گیند بازی سونپی جاتی تھی اور ہم ان پر انحصار تھے لیکن وہ تمام پارٹ ٹائم بولر تھے اور بلے بازی کیلئے سازگار وکٹ پر ان کیلئے گیند بازی کرنا مشکل ہوتا۔دھونی نے کہا اسی طرح سے اگر وکٹ سے کچھ مدد ملتی ہے تو رینا اچھا انتخاب ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیلئے اچھی لائن سے گیند بازی کرتا ہے۔ مجھے لگا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران مجھے اس کی ضرورت ہے۔ اسی طرح سے شکھر دھون اور روہت شرما بھی پارٹ ٹائم بولر ہیں لیکن میں حالات کو دیکھ کر ہی ان کا استعمال کرتا ہوں۔ورلڈ کپ کی جیت سے ہمیشہ یوراج کا نام شامل کیا جاتا رہا ہے۔ دھونی سے جب یوراج کی کارکردگی کے مقابلے رینا کے موجودہ ٹورنامنٹ کی کارکردگی سے کرنے کو کہا گیا تو ہندوستانی کپتان نے ان کی بلے بازی پوزیشن کی مثال دے دی۔انہوں نے کہا اگر آپ نے یوراج کے کریئر کو دیکھا ہو گا تو اس نے پانچویں نمبر کے بلے باز کے طور پر شروعات کی لیکن جلد ہی اچھا مظاہرہ کرنے کے سبب وہ چوتھے نمبر پر اترنے لگا۔مجھے یاد ہے کہ 2005 کے بعد اس نے ہمیشہ نمبر چار پر بلے بازی کی جبکہ کیف کچھ وقت کیلئے نمبر پانچ پر آتا تھا اور میں نے بھی اس پوزیشن پر بلے بازی کی۔دھونی نے کہا کہ اب رینا نمبر پانچ پر بلے بازی کرتا ہے جو کہ میچ کے درمیان میں اہم مقام ہے۔ اس لئے موازنہ کرنا مشکل ہے۔یوراج اور رینا کا بلے بازی آرڈر یکساں نہیں ہے۔