ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیم نے پیر کو کہا کہ ان کی ٹیم کے بلے باز ناک آئوٹ راؤنڈ میں جارحانہ کھیل نہیں دکھائیں گے اور بغیر کسی دباؤ کے میدان پر اتریں گے۔عالمی کپ سہ میزبان ٹیم نے عالمی کپ گروپ مرحلے کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں ابھی تک ہوئے چھ میچوں میں سے ایک بھی نہیں ہاری ہے اور پول اے کی پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر قابض ہے۔ کیوی ٹیم ہفتہ کو ویلنگٹن کے اسٹیڈیم میں دو بار کی ورلڈ کپ فاتح ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی۔برینڈن میک کولم کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ عالمی کپ خطاب کی اہم دعویدار نظر آ رہی ہے۔ ولیم نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ وہ میدان پر آرام دہ ہو کر کھیلے اور اپنے دماغ پر کسی طرح کا دباؤ نہ رکھے۔ اگر آپ پوری آزادی کے ساتھ میدان پر کھیلے گی تو آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ 24سالہ ولیمسن نے کہا جب کھل کر اور بغیر کسی دباؤ کے کھیلتے ہیں تو آپ اپنا بہترین دے سکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہم اگلے کوارٹرفائنل مقابلے میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اسی فن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو ظاہر کر سکیں گے۔
نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز نے کہا آگے ہونے والے مقابلوں میں ایک چھوٹی سی غلطی ہی ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہم اپنا بہترین دیں اور بغیر کسی دباؤ کے پورے اعتماد کے ساتھ میدان پر اپنی صلاحیت کا ثبوت دیں۔ میری نظر میں اب آگے ہونے والے مقابلوں میں یہی سب سے اہم ہے۔ ولیمس نے کہا ٹیم میں بہت سے میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں اور آگے ناک آئوٹ راؤنڈ میں تمام پوری طرح تیار نظر آ رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ابھی تک تمام مقابلے گھریلو میدان پر کھیلے ہیں اور اس کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ اگر وہ ویسٹ انڈیز کو پست کر سیمی فائنل میں داخل کر جاتی ہے تو اس کا سیمی فائنل مقابلہ بھی گھریلو میدان پر ہی ہوگا۔بنگلہ دیش کے خلاف ہوئے گزشتہ گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کا مظاہرہ خاص نہیں تھا اور 288 جیسے ہدف کا تعاقب کرنے کے دوران ٹیم کے سات وکٹ اڑ گئے تھے۔ اگرچہ کیوی ٹیم نے یہ مقابلہ تین وکٹ سے جیت لیا تھا۔ اس بارے میں ولیم نے کہااچھا تھا کہ ہم نے اس مقابلے میں بھی بنگلہ دیش کے خلاف جیت درج کی۔ ہم نے گروپ مرحلے کے ہر میچ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے اور ہر مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔ ہم گروپ مرحلے کے تجربے کو آگے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ کا کوارٹرفائنل مقابلہ آئندہ ہفتہ کو ویلنگٹن کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونا ہے۔