انڈین ویلز۔ دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی راجر فیڈرر نے پانچویں خطاب کیلئے اپنی مہم کی فاتح آغاز کرتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلس کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ خواتین میں نمبر ایک سرینا ولیمز چوتھے دور میں پہنچ گئی ہیں۔دوسری سیڈ فیڈرر نے مردوں کے دوسرے دور میں ارجنٹینا کے ڈیاگو شوا ٹ جمین کو مسلسل سیٹوں میں 6-4 ۔6-2 سے شکست دے کر جیت درج کی ۔سوئس کھلاڑی کیلی فورنیا میں 15 ویں بار کھیلنے اترے ہیں جبکہ چار بار خطاب جیت چکے ہیں ۔فیڈرر کا تیسرے راؤنڈ میں اٹلی کے ادریس سیپپک سے ہوگا۔اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سیپپک نے فیڈرر کو شکست دے کر باہر کیا تھا۔سوئس ماسٹر اور دوسرے نمبر کے کھلاڑی فیڈرر نے میچ میں کمال کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینی کھلاڑی کے سامنے آٹھ ایس لگائے اور پہلے شروع میں 83 فیصد پوائنٹس لئے۔ بہترین فارم میں چل رہے 17 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے 63 منٹ میں مقابلے کو نپٹاکر آسان جیت حاصل کی۔انہوں نے میچ کے بعد کہامیچ میں اچھی شروعات ہونا بہت ضرو
ری ہوتا ہے ۔مجھے توجہ برقراررکھنا اور جارحانہ رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی ٹورنامنٹ میں واپسی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔فیڈرر کے لیے انڈین ویلز میں نہ صرف جیت انہیں پانچواں خطاب دلائے گی بلکہ ان پاس ایک بار پھر سب سے اوپر پر پہنچنے کا موقع ہوگا۔خواتین میں ٹاپ سیڈ سرینا نے اپنی فاتح کارکردگی کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے چوتھے دور میں جگہ بنا لی۔ قریب 14 سال بعد ٹورنامنٹ میں واپسی کر رہی امریکی کھلاڑی نے خواتین سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جرنا ڈیاس کو یک طرفہ انداز میں 6-2 6-0 سے شکست دی ۔سرینا کی کارکردگی کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دنیا کی 32 ویں نمبر کی کھلاڑی ڈیاس کے سامنے تابڑ توڑ چھ ایس لگا کر 53 منٹ میں نمٹا دیا ۔سرینا نے ٹینس گارڈن اسٹیڈیم میں 10 ہزار سے زیادہ ناظرین کے سامنے شاندار جیت درج کی۔ 33 سالہ امریکی کھلاڑی کا اگلے دور میں ہم وطن سے مقابلہ ہوگا ۔اس سال اپنا چھٹا آسٹریلین اوپن اور کل 19 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے بعد سے سرینا کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے ۔سرینا نے سال 1999 میں 17 سال کی عمر میں انڈین ویلز میں اپنا پہلا خطاب جیتا تھا ۔
دیگر اہم مقابلوں میں گزشتہ سال کی رنر اور ساتویں سیڈ ایگنسکا ردوانسکا الٹ پھیر کا شکار ہونے والی پہلی اوپر ترجیحی کھلاڑی بن گئی۔ پولینڈ کی ردوانسکا کو برطانیہ کی حیدر واٹسن نے 6-4 6-4 سے شکست دی جبکہ آٹھویں سیڈ روس کی ایکاتیرنا ماکارووا کو سوٹجرلینڈ کی کھلاڑی نے 3-6 7-5 6-4 سے اور 10 ویں سیڈ چیک جمہوریہ کی لسی سفارووا کو یوکرائن کے غیر ترجیحی سوتولانا نے 7-6 7-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔مردوں کے دیگر مقابلوں میں چھٹی سیڈ کینیڈا کے ملوس راونک نے سمون بولیلی کو 6-3 6-4 سے، بلغاریہ کے گرگور دمتروو نے آسٹریلیا کے نک یرگرکوس کو 7-6 3-6 7-6 سے شکست دی۔ لیکن الٹ پھیر کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں سابق آسٹریلین اوپن چیمپئن اور ساتویں سیڈاسٹینسلاس واونک بھی شامل ہو گئے جنہیں رابنیاس نے 6-3 3-6 6-3 سے شکست دے کر چونکایا۔