ممبئی: کہتے ہیں کہ بہو کے سسرال میں قدم جمانے کا راستہ ساس سے ہوکر گزرتا ہے اور بالی ووڈ کی باربی ڈو ل کٹرینہ کیف بھی اسی فارمولے پر عمل کرتی ہوئی ہر جگہ اپنی ہونے والی ساس یعنی رنبیر کپور کی والدہ کی شان میں قصیدے پڑھتی نہیں تھکتیں۔ہندوستانی ویب سائیٹ کو اپنے انٹرویو میں جب کٹرینہ کیف سے رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیتو سنگھ انتہائی خوبصورت، شاندار اور لاجواب شخصیت کی مالک ہیں جو انتہائی کم عمری میں بالی ووڈ میں آئیں اور اپنے عروج میں ہی جس سے محبت کی اسی سے شادی کرلی۔کٹرینہ کیف کا کہنا تھا کہ نیتو سنگھ کے علاوہ ان کے رشی کپور بھی عظیم انسان ہیں وہ ان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اس دوران دونوں کئی مرتبہ اکٹھے کھانا بھی کھاچکے ہیں۔واضح رہے کہ کٹرینہ اوررنبیر کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اوردونوں نجی تقریب ہو یا بالی ووڈ کی حتیٰ ک
ہ تفریح مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔وہیں دوسری جانب الی ووڈ باربی ڈول کٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان خان جیسے لوگ اس دنیا میں بہت کم ہیں وہ اب بھی ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کٹرینہ کیف کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کا خاندان آج بھی ان کے بہت اچھے دوست اور ان کے لئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ ’’دبنگ‘‘ میں کام سے انکار پر ان کی ناراضگی اور سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی کی تقریب میں نہ بلانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔کٹرینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان انتہائی متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، سلمان خان حقیقی معنوں میں عوامی آدمی ہیں، کوئی بھی شخص ان سے بات کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتا، ان جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ان کی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ کیرئیر میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر فلم نگری میں میرا سفر کبھی بھی آسان نہ ہوتا۔