نئی دہلی ۔16مارچ ( ےو اےن اےن ) کانگریس نے اراضی تحویل بل کے خلاف آج ےہاں پر اےک زبردست احتجاجی مارچ نکالا جوراج گھاٹ سے شروع ہوکر پارلےمنٹ ہاﺅس کے باہر ختم ہوا ۔ کانگریس اور اپوزیشن پارٹی اں برابر پارلےمنٹ کے باہر اور اندر اس بل کی مخالفت کرتے ہےں کےونکہ ان کا ماننا ہے ےہ کسانوں کی مفاد مےں نہےں ہے او راس سے صرف بڑے بڑے صنعت کارو ںکو فائدہ ہوگا اس رےلی مےں ہزاروں کی تعداد مےں لوگوں نے حصہ لےا اور کئی سےنئر رہنما اس کی قےادت کررہے ہےں۔ اس رےلی مےں کانگرےس کے رہنما جے رام رامےش ،راج ببر اور ےوتھ
کانگرےس کے صدر امرےندر سنگھ برار نے شرکت کی ۔ کانگرےس نے ےہ رےلی گرےٹرنوائےڈا کے علاقے سے جمعہ کے دن شروع کی اورکل رات ےہ راج گھاٹ پہنچی ۔ آج صبح راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقےدت پےش کرنے کے بعد رےلی جنترمنتر کی طرف راوانہ ہوگئی ۔ احتجاجےوں سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمےش نے کہا کہ کانگرےس کسانوں کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہےں کرے گی اس دوران راج ببر نے حےرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحوےل اراضی بل کرنے مےں انتی جلد بازی سے کےوں کام لے رہا ہے اس بل مےں کچھ ترمےمات کے بعد لوک سبھا نے پہلے ہی منظوری دی ہے اور آب اسے راجےہ سبھا کی منظوری دےنے کا انتظار ہےں جہاں ےہ حاصل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ مسٹر سرجو والا نے کہا کہ احتجاج کا مقصد ےہ ہے کہ ہم مودی سرکار کے کسان دشمن پالےسےوں کو اجاگرکرےں ۔ ےہ حکومت آپنے آپ کو عام آدمےوں کی ہمدرد سمجھتی ہے لےکن ان کی پالےسےاں ہمےشہ تاجرروںاور صنعت کاروںکے حق مےں رہی ہےں۔ درےں اثناء کانگرےسی ورکروں کو چھتربتر کرنے کے لئے آنسو گےس اور لاٹھی چارج کئے جس سے کئی احتجاجی زخمی ہوگئے آج جب کانگرےس پارٹی کی اےک احتجاجی رےلی مےں شامل لوگوں نے جنتر منتر سے پارلےمنٹ ہاﺅس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تواس وقت پولےس نے انہےں روکنے کی کوشش کی ۔ اور جب وہ پارلےمنٹ کی طرف بڑھنے لگے تو ان پر لاٹھ چارج کےا اور پانی کی بوچھارکی گئی ۔کانگرےس ورکروں نے کہا کہ نرےندرمودی کی حکومت کسانوں کے خلاف ہے۔ اس موقع پر کانگرےس رہنماﺅں نے کہا کہ وہ اس بل کو کبھی بھی پارلےمنٹ مےں پاس نہےں ہونے دےں گے کےونکہ ےہ کسانو ںکے حق مےں نہےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کسان دشمن چہرے کو وہ بے نقاب کرےں گے او رلوگوںکو ےہ بتا ئےں گے کی بی جے پی نے کبھی بھی کسانو ںکے حق مےں آواز بلند نہےں کی ۔