کانپور(بھاشا)الہ آباد میں وکیل کے قتل کے خلاف آج بھی کانپور کے ضلع عدالت میں وکلاء نے عدالتی کاموں کا بائے کاٹ کیا ۔ وکیلوں کے بائیکاٹ کے سبب اپنے مقدموں کی سنوائی کے لئے عدالت آئے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا۔ سنیچر اور اتوار کی چھٹی کے بعد آج صبح جب عدالتیں کھلیںتو آج بھی وکلاء اپنے کاموں کا بائے کاٹ کرتے نظر آئے ۔ واضح ہوکہ گزشتہ ۱۱مارچ کو ایک وکیل کی پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی
موت کے خلاف کانپور میں بھی وکلاء کام پر نہیں آئے ۔ جس سے دور دراز سے مقدموں کی سنوائی کے لئے آئے لوگوں کو آئندہ کی تاریخ لیکر عدالتوں سے واپس جانا پڑا ۔
کانپور بار ایسوسی ایشن کے صدر ستیندر کمار دویدی اور لائرس ایسوسی ایشن کے صدر ندیم رؤف خان نے کہا وکیلوں میں وکیل کے قتل کے خلاف برہمی پائی جارہی ہے ۔اور وکلاء ہاتھوں میں سیاہ پٹیاںباندھ کر بھی احتجاج کررہے ہیں۔