کانپور (نامہ نگار)راہل گاندھی کے جاسوسی کے معاملے کو کانگریس توڑنا نہیں چاہ رہی ہے ۔ اسے بیٹھے بیٹھائے دہلی پولیس نے مدعا دے دیاہے ۔اب وہ پورے ملک میں اچھال رہاہے ۔ آج پارٹی کارکنان نے کوتوالی تھانہ کے سامنے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا ۔کانگریس کے صدر شہر ترجمان کرپیش ترپاٹھی نے الزام لگایا کہ ترقیات پر دھیان دینے کے بجائے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی جاسوسی میں مصروف ہے ۔ جنرل سکریٹری دنیش باجپئی نے کہا کہ مودی حکومت نے ۹ماہ میں ایک بھی کام نہیں کیا ۔ عوام کے سوالوں سے بچنے کے لئے بی جے پی بھاگ رہی ہے ۔ اسی لئے کانگریس کے نائب صدر کی جاسوسی کررہی ہے ۔یہ عوام کا دھیان ہٹانے کی اس کی ناکام کوشش ہے ۔ پروگرام میں پون دکشت ،پی ایس باجپئی ،
راجکمار شکلا ،سنتوش پاٹھک وغیرہ موجود تھے۔