لکھنؤ(نامہ نگار)گوسائیں گنج علاقے میں ہم زلف کے گھر آئے بارہ بنکی ایک مزدور نے آم کے باغ میں پھانسی لگا کر اپنی جان دیدی۔بارہ بنکی کے لوہنی کٹرا کا رہنے والا رام بہادر پیشے سے مزدور تھا وہ کچھ دن پہلے گوسائیں گنج کے موہرا خرد گاؤں کے رہنے والے اپنے ہم زلف کا گھرآیا تھا ۔ بتایا جاتاہے کہ آج اس نے گاؤں میں ایک آم کے باغ میں مفلر کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی ۔ اطلاع پاکر موقع پر گوسائ
یں گنج پولیس پہونچ گئی ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ رامبہارد دماغی طورپر بیمار چل رہاتھا اور اس کا علاج چل رہاتھا۔ متوفی کے کنبہ نے اہلیہ اور تین بچے ہیں۔