لکھنؤ (نامہ نگار) راجدھانی کو جلد از جلد گرین گیس کی سہولیا ت کے دائرے میں لانے کیلئے دوشنبہ کومنطقائی کمشنر مہیش کمار گپتا نے گرین گیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاہیکہ گرین گیس کو اعتراض نہیں سرٹیفکٹ دیئے جانے سے متعلق معاملوں کو جلد تصفیہ کیا جائے ۔
منطقائی کمشنر اپنے دفتر میں گرین گیس افسران کے ساتھ جلسہ کررہے تھے ۔ انہوں نے گرین گیس کے افسران کو یقین دہانی دلائی کہ ورندہ ون اسکیم ،انورا ،ہیبت مؤ ،بھپٹا مؤ،اوراہیا مؤکے ان پانچ مقامات کے لئے ۶گرین گیس اسٹیشنو ں کے لئے ضلع انتظامیہ کو معاملہ کے تصفیہ میں جلدی لانے کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرین گیس کو جتنی جلد ہوسکے پورے لکھنؤ شہر کے علاقوں میں اپنا اسٹیشن کھولن
ے اور قائم کرنے کی کارروائی تیزی سے شروع کئے جانے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے راجدھا نی کے ماحولیا ت کو صاف رکھنے میں سہولت ملے گی ۔
کیوں کی گیس اسٹیشنوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی پیٹرول ،ڈیزل پر لوگوں کو منحصر رہنے کی مجبوری کم ہوگئی ۔
انہوںنے کہاکہ گرین گیس کمپنی کے لئے یہ کام ترجیحی بنیاد پر ہونا چاہئے ،جہاں کہیں مشکل ہو وہ ضلع انتظامیہ سے پورا تعاون لیں ۔جلسہ میں موجود گرین گیس کے منیجنگ ڈائرکٹر رمن چڈھا نے منطقائی کمشنر کو بتایاکہ شہر میں ابھی آٹھ مقامات پر گرین گیس اسٹیشن چل رہے ہیں اور این اوسی معاملہ تصفیہ ہونے کے بعد ۶مزید اسٹیشن آئندہ کچھ مہینوں میں چالو ہوجائیں ۔
انہوںنے بتایاکہ لکھنؤ کیلئے کانپور روڈ پر ایک نیا سی این جی اسٹیشن اور مزید منظور ہوگیاہے اور اب شہر میں ۷سی این جی اسٹیشن ہوجائیںگے ۔