لکھنؤ(نامہ نگار)جنگ آزادی میں اردو کا بہت تعاون ہے۔ آزادی کی تحریک کے دوران اردو زبان نے ہندو مسلمانوں کو متحد کرنے کا کام کیا۔ مولانا باقر علی، مولانا ابوالکلام آزاد، حسرت موہانی، گنیش شنکر ودیارتھی جیسے دانشوروں نے تحریک آزادی کیلئے اخبارات کا استعمال کیا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر رام نائک نے ہوٹل کلارکس اودھ میں منعقد این سی پی یو ایل (قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان)کے چار روزہ فیکلٹی تعلیمی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے این سی پی یو ایل کے نئے موبائل مانیٹرنگ سافٹ ویئر کا موبائل پر بٹن دبا کر افتتاح بھی کیا۔
مسٹر نائک نے کہا کہ اردو عام آدمی کی زبان ہے۔ اردو کو آسان اور مقبول بنانے کیلئے نئی تک
نیک سے جوڑنے کی ضرورت ہے نئی نسل کو اس زبان سے جوڑنے کی کوشش ہونا چاہئے۔ گورنرنے اپنے دور وزارت برائے پیٹرولیم کی مدت کا رکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا عرب ممالک میں بہت احترام ہے۔عرب ممالک اردو کی وجہ سے ہندوستانیوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ مسٹر نائک نے رامپور کی رضا لائبریری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ رامپور کی رضا لائبریری ایک بہت اہم لائبریری ہے۔ وہاں ہاتھ سے تحریر کیا ہوا قرآن، دنیا کی متعدد نایاب کتابیں اوربھگوت گیتا سمیت دیگر اہم مذہبی کتب کا اردو ترجمہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان جوڑنے کا کام کرتی ہے لیکن کچھ لوگ زبان کے نام پر لوگوں کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔ مسٹر نائک نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم سے بچوں میںبولنے، پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ انگریزی زبان کے پیچھے دوڑنے کی سوچ بدلنا چاہئے اور اسے بدلنے کیلئے تعلیم یافتہ افراد کو آگے آنا چاہئے۔
اس سے قبل این سی پی یو ایل کے نائب صدر پدم شری مظفر حسین نے کہاکہ اردو جدید تکنیک سے وابستہ ہو گئی ہے اور اس سلسلہ میں کونسل نے اہم تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی وجہ سے اقلیتوں کی بیروزگاری میںکمی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ملک کی مٹی سے پیدا ہوئی زبان ہے۔ اس نے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اسے کسی ایک طبقہ کے ساتھ جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے۔ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کونسل کے کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، راجستھان، دہلی اور ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام میں نائلٹ چنڈی گڑھ کے جوائنٹ ڈائرکٹر دیپک واسن جین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔