ممبئی: ناکامیابیوں کے بھنور میں پھنسی بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نئی فلم میں آئٹم نمبر پر حسن کی بجلیاں گرانے کیلئے تیار ہو گئی، بیبو کیلئے سال 2014 تو ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکا، جس فلم میں کام کیا وہ بری طرح پٹی، فلمی کیرئیر پر ناکامی کے یہ بادل پچھلے دو برس سے چھائے ہوئے ہیں، اداکارہ کو تلاش ہے کسی اچھی فلم کی اور وہ مل نہیں رہی، اسی پریشانی سے دوچار فیوی کول گرل نے مہمان اداکارہ بن کر فلموں میں قسمت آزمانا شروع کر دی ہے، ساتھ ساتھ چھوٹے نواب کی دلہنیا آئٹم نمبر کرنے کو بھی تیار ہیں، کرن جوہر نے بیبو کو شامل کیا ہے نئی فلم میں بطور ہیروئن نہیں بلکہ اسپیشل نمبر کیلئے، فلم کے ہیرو ہیں سدھارنتھ مہلوترہ جن کی ہیروئن کا انتخاب نہیں ہوا، کرینہ کپور کیلئے خاص طور پر مہنگے مہنگے ملبوسات ڈیئزائن کئے جائیں گے۔ تاکہ ان کا حسن اس آئٹم نمبر میں اور
قیامت ڈھائے۔