بغداد ۔
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ نے شمالی عراق کے شہر صلاح الدین سے حراست میں لیے گئے چار افراد
کو ذبح کردیا ہے۔ داعش کی جانب سے جاری کردی ایک تصویری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذبح کیے گئے چاروں افراد شیعہ روافض کے ساتھ مل کر تکریت میں داعش مخالف آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم مبینہ طورپر داعش کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر پر’’ولایت صلاح الدین کے میڈیا دفتر‘‘ کا لوگو دکھائی دیتا ہے۔
تصاویر میں چار افراد کو سیاہ کپڑوں میں ملبوس دکھایا گیا ہے جو چار شدت پسندوں کے سامنے ہاتھ کمر پر باندھے بٹھائے دکھائے گئے ہیں۔ ان کی پشت پر تین نقاب پوش اور ایک کھلے چہرے والا جنگجو دکھایا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں انہیں قتل کیے گئے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ داعش کی جانب سے مخالفین کے سرقلم کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی داعش یرغمال بنائے گئے مخالفین کے لوگوں کو اسی بے رحمی کے ساتھ قتل کرتی اور ان کی تصاویر وڈٰیو بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کرتی رہی ہے۔