رام پور،18مارچ(یو این آئی) اترپردیش کے شہری ترقیاتی وزیر اعظم خاں کے نام پر فیس بک پر فرضی پوسٹ ڈالنے کے الزام میں بریلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یہ گرفتاری پولیس کے کرائم سیل نے کی ہے ۔
شہری ترقیاتی وزیر کے میڈیا انچارج فصاحت علی نے گنج تھانے میں تحریر ی شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ فیس بک پر بریلی کے باشندے وکی خان کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے ۔ اس اکاؤنٹ پر ریاستی کے شہری ترقیاتی وزیر اعظم خاں کے نام سے فرضی پوسٹ ڈالی گئی ہے ۔
پوسٹ میں اعظم کی تصویر بھی ڈالی گئی ہے ۔ انہوں نے فرضی پوس بنا کر مختلف طبقات کے درمیان مذہبی اخ
تلافات پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔
مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ایس پی سادھنا گوسوامی نے معاملے کی جانچ کرائم برانچ کو سونپی ۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم بریلی کے باشندے نوجوان کو کل گرفتار کر لیا۔
محترمہ گوسوامی کے مطابق پکڑا گیا نوجوان بنیادی طور پر ملک پور کا باشندہ گل ریز خان (19)عرف وکی ہے ۔اسے عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔