قاہرہ ۔ 18 مارچ (یو این این) مصری حکام نے فٹ بال کے 21 شائقینکی ہلاکت کی ذمہ دا
ری کالعدم تنظیم اخوان المسلمون پر ڈال دی ۔ رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے اخوان المسلمون کے حامی 16ممبران پر قتل اور عوامی مقامات کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔8فروری کو یہ ہلاکتیں قاہرہ کے ایک نواحی علاقے میں اس وقت ہوئی تھیں جب مصری پریمیئر لیگ کے کلب زمالیک اور ای این پی پی آئی کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مداحوں اور پولیس کے مابین تصادم کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔