لندن……خدا کی قدرت ہر دور میں لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہے، ایک 7 ہفتے کی بچی اپنے والدین کو دنیا کے سب سے میٹھے الفاظ کہتی ہے۔نارتھ ویسٹ لندن کے علاقے کلبرن کے رہنے والے 25 سالہ صوفی علی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے اپنی 7ہفتوں کی بیٹی آریانہ علی سے باتیں کرتے ہوئے فرطِ محبت سے کہا ’’ آئی لو یو ‘‘۔ اور حیرت انگیز طور پر ننھی آریانہ نے بھی انہیں الفاظ کو دہرا دیا، پہلے پہل تو انہیں یقین نہیں آیا پھر انہوں نے خوشی ، تجسس اور حیرانی سے لبریز ہوکر ’’ آئی لو یو ‘‘ کو دہرایا اور ننھی پری نے ایک مرتبہ پھر انہیں دنیا کےسب سے میٹھے الفاظ سے نہال کردیا۔آریانہ کی والدہ بھی یہ سن کریقین نہ کرسکیں اور تجربہ کرڈالا مگر ننھی آریانہ نے انہیں بھی مایوس نہیں کیا اور اب تو جب بھی آریانہ کے سامنے کوئی آئی لو یو کہے تو وہ فوراً محبت کا جواب محبت سے ہی دیتی ہے۔