میلبورن۔آسٹریلوی شہر میلبورن میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے303 رنز کا ہدف دیا ہے۔لیکن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم193رن بناکرآئوٹ ہوگئی۔اور ٹیم انڈیانے روہت شرماکی سنچری اور ریناکی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت109رن سے کامیابی حاصل کرلی۔اس طرح ہندوستان نے سیمی فائنل میں قدم رکھ لیاہے اب اس کا سامناپاکستان یاآسٹریلیاسے ہوگا۔اس سے پہلے آج کھیلے جانے
والے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رن بنا لیے۔
روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری بنائی اور وہ 137 رنز کی اننگز کھیل کر تسکین احمد کی وکٹ بنے۔ ہندوستان کی جانب سے شکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز شروع کی اور ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔ان دونوں نے بنگلہ دیشی بولروں کو ابتدائی اوورز میں حاوی ہونے نہیں دیا اور 75 نز کی شراکت قائم کی۔بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی 17ویں اوور میں اس وقت ملی جب شکیب الحسن نے شکھر دھون کوا سٹمپ کروا دیا، وہ 30 رنز بنا سکے۔اگلے ہی اوور میں روبیل حسین نے وراٹ کوہلی کی اہم وکٹ لی۔ وہ تین رن بنانے کے بعد وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ریہانے اور روہت کی جوڑی مزید دس اوورز تک کریز پر رہی لیکن پھر ریہانے 19 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔اس موقع پر رینانے آ کر شرما کا ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 122 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔رینا نے نصف سنچری بھی مکمل کی اور وہ 65 رنز بنانے کے بعد مشرفی مرتضیٰ کی پہلی وکٹ بنے۔اننگز کے آخر میں دھونی اور جدیجہ نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو ایک اچھے اسکور تک پہنچنے میں مدد دی۔اس میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان مشرفی مرتضیٰ کی واپسی ہوئی ہے۔میدان میں بنگلہ دیش کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے۔ اس نے پول بی میں اپنے چھ کے چھ میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔بنگلہ دیش کی ٹیم پول اے میں چوتھے نمبر پر رہی تھی اور اس نے پہلی بار ورلڈ کپ میں آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔بنگلہ دیش نے ابتدائی مرحلے میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کو ہرایا جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے اسے شکست ہوئی۔بنگلہ دیش اور ہندوستان کی ٹیمیں ماضی میں 13 مرتبہ ایک روزہ میچوں میں مدِمقابل آ چکی ہیں اور صرف ایک میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم فتح حاصل کر پائی ہے۔