یہ ایک ہلکی اور جسم کو تروتازہ کرنے والی سبزی ہے۔ کھیرا غذائیت سے بھر پور اور قدرتی طور پروٹامنز اور معدنیات کی ایک مجموعہ ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایچ ٹی وی کی ٹیم نے کھیرا کھانے کی ۶وجوہات نکالی ہیں کے کیوں آپکو روزانہ کی خوراک میں کھیرا شامل کرنا چاہیے . چلیں جانتے ہیں کے وہ وجوہات کون سی ہیں .۔
کھیرا ہمارے جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے
یہ گرمی آپکے جسم پر بہت اثر انداز ہو سکتی ہے . پسینے کے ذریعہ نکلنے والے پانی کی وجہ سے اپکا جسم dehydrated کا شکار ہو سکتا ہے .۔ کھیرے میں ۵۹ فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کھیرا بنیادی طور پر پانی کا مرکب ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر کھیرے کے روزانہ کے استعمال سے اپکا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوگا آپ ترو تازہ اور صحت مند رہیں گے۔
کھیرا صحتمند جلد اور بالوں کیلئے
کھیرا سلیکون اور سلفر پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دونوں مرکبات صحت مند بالوں کی نشونما کے لئے بہت فائدے مند ہیں۔ صحت مند اور خوبصورت جلد کے لئے ، کھیرے کی مدد سے آپ گھر میں ہی قدرتی طور پر علاج کر سکتے ہیں .۔ سیاہ حلقے اور دکھی آنکھوں کیلئے دونوں آنکھوں پر کھیرے کے دو گول سلائز رکھیں اور دس پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ کھیرے کے چھلکے سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کے لئے ایک موثر چیز ہے۔ چھلکوں کو متاثرہ جگا پر رکھیں جب تک آپ راحت حاصل نہ کر لیں .
کینسر کی روک تھام کیلئے
کھیرا بہت سے وٹامنز کا مجموع ہونے کے ساتھ ساتھ کھیرے میں ایسے مرکبات شامل ہیں جو کے کینسر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔یہ مرکبات لیرسیریجنل، پائینیرسینل، سیوکوسولیریسلنل کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ تحییق کے مطابق یہ مرکباب پروٹیسٹ، چھاتی کا کینسر، یوٹرن کینسر اور ہیضہ کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
وزن میں کمی کیلئے
اگر آپ کم کلوریز والے کھانے کو باہر تلاش کر رہے ہیں جسے کھاکے آپ بہتر اطمنان محسوس کرتے ہیں توکھیرا آپ کا صحیح انتخاب ہوگا۔ ایک اعلیٰ پانی کے ساتھ اس کی کلوریز شمار کریں تو صرف۶۱ ایک کپ (ایک کپ کھیرے کے ٹکڑے) آپ کو تقویت پہنچاتی ہے۔ آپ کے وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے بہترین ڈائٹ پلان ہے۔
بہتر عمل انہضام کیلئے
غذائی ریشہ ایک ضروری چیز ہے ہمارے نظام انہضام کی اچھی کارکردگی کے لئے .اور خوش قسمتی سے کھیرے کے اندر بہت سے ایسے کمپاؤنڈ موجود ہیں جو نظام انہضام کے لئے بہت فائدے مند ہیں . کھیرا قبض کے علاج کے لئے فائدے مند ہے ، یہ جسم سے فاصل مواد کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے .
کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی روک تھام کیلئے
کھیرے کے اندر موجود مرکبات نہ صرف اسی کام نہیں آتے ، بلکے یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں .سٹرولس ایڈز کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے .پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہے، میگنیشیم اور غذائی ریشہ آپکے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے .
کھیرا ضرور کھانا چاہیئے
یہ بھی مذکورہ بالا فوائد کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن اے، بی ون، بی سکس، وٹامن سی، وٹامن ڈی، فولیٹ، کیلشیئم، میگنیشئم اور پوٹاشیئم شامل ہیں۔ یہ غذائی اجزاء بہتر صحت سے منسلک ہیں۔ گٹھیا کے درد میں کمی، بہتر توانائی کی سطح، بہتر نظر اور مضبوط مدافعاتی نظام سے منسوب کیا گیا ہے۔
کھیرے اور ککٹری کو باقاعدہ آپ کے ہر کھانے کی خصوصیات حاصل ہونا چاہیئے۔ یہ آپ کے کھانے کا صحیح انتخاب ہے اور آپ خود ہی اس صحت اور توانائی کی سطح میں تبدیلی محسوس کرینگے۔