نئي دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) حکومت نے آج غیر اعلانیہ بیرونی آمدنی اور اثاثے ( پر ٹیکس کا نفاذ) بل لوک سبھا میں پیش کیا۔ لوک سبھا میں آج یہ بل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیش کیا۔ اس بل میں ٹیکس کے دائرے میں آنے والی بیرون ملک جمع شدہ دولت چھپانے پر سخت سزا کی تجویز دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سال 16-2015 کے عام بجٹ میں حکومت نے کالادھن پر قد غن لگانے کے لئے ایک
نیا قانون بنانے کا ارادہ ظاہرکیا تھا، جس کے تحت آج وزیر خزانہ نے یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا۔