لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مختلف مسائل کے سلسلہ میں شہر کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو شہر کمشنر کو عرضداشت دی۔ شہر کمشنر کو سونپی گئی عرضداشت میں جگہ جگہ لگے کوڑوں کے ڈھیر، گندگی اور سیور لائن ڈالنے کے بعد کھدی لائن، آلودہ پینے کے پانی کی سپلائی، مچھروں کے اضافہ پر روک لگانے کے مطالبات شامل ہیں۔ شہر کانگریس کے صدر امت شریواستو تیاگی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے شہر کمشنر سے مسائل کا تصفیہ کرانے کا مطالبہ کیا۔ شہر کانگریس کے میڈیا انچارج رام گوپول سنگھ نے کہاکہ فاگنگ نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گرمی شروع ہو چکی ہے ایسے میں مچھروں کی روک تھام نہ ہونے سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ عرضداشت میں شہر کے مختلف پارکوں کی تزئین کاری کے نام پر لاکھوں روپئے کی لوٹ کا الزام لگایا گیا ہے۔ عرضداشت دینے والوں میں خاص طور رسے ریاستی کانگریس کے ترجمان
وریندر مدان، جنرل سکریٹری پرمود سنگھ، تنظیمی انچارج اشوک سنگھ، کارپوریٹر ٹیم کی لیڈر ممتا چودھری، پردیپ کنوجیا، نقی رضا، ثناء الحق وغیرہ شامل تھے۔