بالی وڈ کی کامیاب اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے گذشتہ سال میڈیا کو اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی بات بتا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔اب وہ اس بیماری سے دوچار لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔دیپکا ’لیو، لاف، لو فاؤنڈیشن‘ نامی ادارہ کھول رہی ہیں جس کا افتتاح ۲۱ مارچ کو ہو گا۔گذشتہ سال اسی تاریخ کو دیپکا نے اپنے ڈپریشن کے علاج کے لیے پیشہ ورانہ مدد لی تھی۔فی الحال اس ادارے کے قیام کے لیے کئی ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔دیپکا کے خیال میں ذہنی صحت کے بارے میں بھارت میں آگہی کی کمی ہے اور اس ادارے کے ذریعے وہ ہر ایسے انسان کی مدد کرنا چاہتی ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہے۔بالی وڈ کی تاریخ میں دیپکا کے علاوہ کئی دیگر بڑے فنکار بھی ڈپریشن کے شکار ہوئے جن میں مینا کماری، پروین بابی اور گرودت جیسے نام شامل ہیں۔دیپکا نے رواں برس ایک مضمون میں اپنے ڈپریشن میں مبتلا رہنے سے پردہ اٹھایا تھا۔انھوں نے لکھا تھا کہ ’میرے لیے کام پر توجہ دینا مشکل ہو رہا تھا، اور میں اکثر رونے لگتی تھی۔۔۔ پھر ایک دن اپنی ماں سے بات کرتے ہوئے میں رونے لگی۔۔۔اور انھوں نے مسئلے کو سمجھتے ہوئے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جو ان کی دوست بھی تھیں۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے ذاتی تجربے اور ڈپریشن کی وجہ سے ایک د
وست کی موت کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ انھیں اس بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے کیونکہ عام طور پر لوگ ذہنی بیماریوں کا ذکر کرنے میں’شرمندگی یا بدنامی‘ محسوس کرتے ہیں۔