نئی دہلی۔ہندوستان کی سائنا نہوال اور عالمی چمپئن کیرولائنا مارن آل انگلینڈ بیڈمنٹن کے فائنل کی طرح یہاں 24 مارچ سے شروع ہو رہے انڈیا اوپن سپر سیریز کے فائنل میں بھی آمنے سامنے ہو سکتی ہیں کیونکہ ان دونوں اسٹار کھلاڑیوں کو پہلی اور دوسری ترجیح دی گئی ہے۔سائنا اور کیرولینااس سال دو ٹورنامنٹوں کے فائنل میں ایک دوسرے سے بھڑ چکی ہیں۔ سائنا نے جہاں سید مودی گراں پری گولڈ کے فائنل میں جیت درج کی تھی وہیں آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں کیرولائنا نے بازی ماری۔سائنا اور کیرولائنا کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں خاص پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ سائنا کو حتمی آٹھ کے مقابلے میں چینی تائی پے کی پا یو پو جبکہ کیرولائنا کو جاپان کی چھٹی ترجیحی سے بھڑنا پڑ سکتا ہے۔لندن اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح سائنا کو پہلے دور میں کوالیفائر سے کھیلنا ہوگا جبکہ دوسرے دور میں ان کا سامنا قومی چمپئن جی روتوکا شوانی سے ہو سکتا ہے۔ کیرولائنا اپنی مہم کا آغا
ز ہندوستان کی رتپرا داس کے خلاف کریں گی۔فائنل کے سفر کے دوران سائنا کو سب سے بڑی رکاوٹ کا سامنا سیمی فائنل میں چین کی شن لیو کے طور پر کرنا پڑ سکتا ہے۔ سائنا نے چین کی اس کھلاڑی کے خلاف اب تک دونوں مقابلے جیتے ہیں۔مرد سنگلز میں ہندوستان کی سب سے بڑی امید اور دوسرے ترجیحی کے سری کانت کی راہ آسان نہیں ہوگی۔ ان سے پہلے دور میں تھائی لینڈ کے تینوگساک سینسومبونسی کا سامنا کرنا ہے جبکہ دوسرے دور میں ان کی داؤ پیچ جاپان کے کیٹو موموتا سے ہو سکتی ہے جن سے وہ آل انگلینڈ کے پہلے دور میں ہار گئے تھے۔تیسرے ترجیحی اور پانچ مرتبہ کے عالمی چمپئن لن ڈین کو اوپری ہاف میں رکھا گیا ہے اور وہ اپنی مہم کا آغاز چین تائی پے کے جو ویئی وانگ کے خلاف کریں گے۔اوپر ترجیحی گینسن کو پہلے راؤنڈ میں جاپان کے کھلاڑی کا سامنا کرنا ہے جبکہ دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈل فاتح پہلے دور میں چینی تائی پے کے ایس یو جین کائو سے بھڑیں گے۔ انڈونیشیا گراں پری گولڈ کے فاتح ایچ ایس پرنے کی داؤ پیچ پہلے دور میں اسرائیل کے مشا جلبرمین سے ہوگا۔
مرد ڈبلز میںبی سمت ریڈی کی قومی چمپئن جوڑی کا سامنا پہلے دور میں جاپان کی دوسری ترجیحی جوڑی سے ہوگا۔خواتین ڈبلز میں گٹٹا اور اشونی پونپپا کی عالمی چیمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح جوڑی پہلے دور میںچین کی چھٹی ترجیحی جوڑی سے بھڑے گی۔