صنعا ۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں دومساجد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں پچپن افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ خودکش بمباروں نے صنعا کے جنوب میں واقع مسجد البدر اور شمال میں واقع مسجد الحشوش میں گھس کر بم دھماکے کیے ہیں۔اس وقت ان دونوں مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی اور لوگوں کی ب
ڑی تعداد مساجد میں موجود تھی۔
ڑی تعداد مساجد میں موجود تھی۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے ستمبر سے دارالحکومت صنعا اور یمن کے بیشتر شمالی اور وسطی علاقوں میں سرکاری سکیورٹی فورسز کو نکال باہر کرنے کے بعد اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی لیکن ماضی میں القاعدہ کی یمنی شاخ اس طرح کے بم حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔