نئی دہلی(یو این آئی)ریزرو بینک نے ۵۸ہزار۵۳۲کروڑ روپئے کی مالیت کے ۱۶۴کروڑ۸۱لاکھ پرانے نوٹوں کو تلف کیا ہے ۔وزارت خزانہ نے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک نے۲۰۰۵سے پہلے چھپے ہوئے نوٹ کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ ۲۳دسمبر ۲۰۱۴سے بڑھا کر اس سال ۳۰جون تک کر دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک کے ذریعہ مہیا کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوری۲۰۱۴سے اس سال جنوری تک ایک سال کے دوران بینک کے علاقائی دفاتر میں۲۰۰۵سے پہلے کے نمبرشماروالے۱۰۰،۵۰۰اورایک ہزارکے کل نوٹ ۱۶۴کروڑ ۸۱لاکھ کی مالیت کے ۵۸ہزار ۵۳۲کروڑ روپئے کے نوٹ تلف کئے ہیں۔ان نوٹوں میں ۱۰۰روپئے کی قیمت کے ۸۶کروڑ ۸۷لاکھ نوٹ ہیں جو ۸۶۸۷کروڑ کی مالیت کے ہیں۔۵۰۰روپئے کی قیمت کے ۵۶کروڑ۱۹لاکھ نوٹ تلف کئے گئے ہیں جن کی قیمت ۲۸ہزار۹۵کروڑ روپئے ہیں۔ایک ہزار روپئے کے ۲۱۷۵۰کروڑ روپئے کی قیمت کے۲۱کروڑ۷۵لاکھ نوٹوں
کو تلف کیا گیا ہے ۔