بارہ بنکی(نامہ نگار) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں تو ایک پاگل شخص بھی تبصرہ نہیں کرسکتا۔کاٹجو ٹھیک سے پاگل بھی نہیں ہیں ۔مجھے تویہ حیرت ہے کہ اس طرح کاشخص ہندوستان کی عدالت عالیہ میں بیٹھ کرکیسے فیصلے دیتاہوگا۔ مذکورہ خیال گاندھی بھون دستخط مہم میں ضلع وکلاء یونین کے صدر مہیندر پرتاپ سنگھ نے ظاہر کئے ۔
اس موقع پرضلع وکلاء یونین کے جنرل سکریٹری حصال باری قدوائی نے کہا کہ جسٹس کاٹجو کا باپوکیلئے اس طرح کابیان دیان عدلیہ کے وقارکوگرانے والا کام ہے ۔آج عدلیہ سے جڑاہر شخص کاٹجوکے بیان کی مذمت کرتاہے ۔دستخ
ط مہم میں ہمایوں نعیم خان ، پاٹیشوری پرشاد ، منیش پرتاپ سنگھ ، آصف حسین ، عمر، وملیش کمار پانڈے ،منوج پاٹھک ، قمر ادریسی ، ونے کمار سنگھ، کلاجھر یادو،بدلوخان ،سنجے سنگھ ،سمیت دیگروکلاء موجود تھے ۔