نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمنا کے بہاؤ ، اس کی ٖآلودگی اور اس کے دیگر متعلقہ مسائل کے مطالعہ کے لئے ایک بین وزارتی کمیٹی قائم کی ہے اور اس سے ان مسائل پر ایک ہفتے کے اندر اپنی عبوری رپورٹ دینے کو کہا ہے ۔مرکزی آبی وسائل، دریا کی ترقی و گنگاکے تحفظ کی وزیر اوما بھارتی نے کل یہاں جمنا سے متعلق مرکزی جائزہ کمیٹی کی ہونے والی چھٹی میٹنگ میں کہا ہے کہ ان کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل بین وزارتی کمیٹی جمنا کی آلودگی، اس کے ماحولیاتی بہاؤ (ا یکو-فلو) اور اس کے دیگر متعلقہ مسائل پر ایک ہفتے کے اندر اپنی عبوری رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے جمنا کے حق میں مظاہرین کے جذبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی وزارت میں پہلے سے میں قائم روی چوپڑا کمیٹی، چترویدی کمیٹی اور آئی آئی ٹی کنشورٹیم کی رپورٹ کا بھی مطالعہ کرے گی۔محترمہ بھارتی نے قومی گرین ٹریبونل کے جمنا کے بہاؤ کے سلسلے میں دیے گئے چار مارچ کے حکم کا ذکر کرتے
ہوئے کہا کہ اس میں ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی اور اتر پردیش کے چیف سکریٹریوں کو جمنا میں ماحولیاتی بہاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے أ