لکھنؤ۔(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اکھلیش یاد ونے عوام سے قدرتی توازن اور ماحولیات مفاد کے لئے کام کرنے اور ان مدوں پر خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کو بیدار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کہا کہ گوریوں کی تعداد ماحولیات کے توازن کی ایک اہم علامت ہے۔گوریوں کا خاتمہ ہونے سے بچانے میں سماج کے ہر طبقہ کی حصہ داری ضروری ہے۔مسٹریادو آج عالمی یوم گوریہ کے موقع پر اپنی سرکاری رہائش گاہ پ
ر منعقد پروگرام کو خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر ’گوریا کے گھر ‘(اسپیرو نیسٹ) لگوائے اور ماحولیات تحفظ میں قابل ستائش کام کرنے والے دو بچوںکو انعام سے سرفراز کیا۔
ہندوستان میں ہی عالمی یوم گوریا کے خوابوں کی تعبیر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر یادونے کہا کہ اس دن متعدد سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ ذاتی اور اجتماعی طور اس پرندے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہورہے ہیں۔پہلے ہمارے گھر آنگن میں گوریا دکھائی پڑتی تھی لیکن وقت کی تبدیلی ،کنکریٹ کے مکانوں اور موبائل ٹاور وغیرہ کی وجہ سے گوریوںکی تعداد میںکمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کا موسم آنے والا ہے ایسے میںاپنے گھروںکے آنگن میں تھوڑا پانی ،تھوڑا دانہ رکھنے سے نہ صرف گوریا بلکہ دیگر پرندوں کا آپ بھلا کرسکتے ہیں۔ جس سے بچوں اور نوجوانوںمیں حساسیت پیدا ہوگی۔ جو ایک صحت مند سماج کے لئے ضروری ہے۔