مہوبہ، 23 مارچ (یو این آئی) اترپردیش میں مہوبہ کے شہر کوتوالی علاقہ میں کچھ شہ زوروں نے ایک لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کرلیا۔ پولیس کے ترجمان نے آج بتایا کہ کل رات کوتوالی علاقے میں صمد نگر میں محمود سوداگر کے گھر میں گھس کر چار افراد اس کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ۔ بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔اس سلسلہ میں محمود کی تحریر پر پڑوسی چاند خان، انیس اور وحید وغیر ہ کے خلاف مقدمہ ردرج کیا گیا ہے ۔
پولیس اغوا شدہ لڑکی کو تلاش کررہی ہے ۔ اس کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔