ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) دو کم عمر لڑکوں کو قلابہ پولیس نے ایک جھگی جھونپڑی میں رہنے والی لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں لڑکے اسے کسی بہانے ڈک یارڈ کی ایک عوامی رفع حاجت گاہ کی طرف لے گئے تھے اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے ترمیم شدہ نئے قانون پوسکو کے تحت شکایت درج کرلی ہے ۔ پولیس کے مطابق مظلومہ اور ملزمین ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ یہ لوگ میو
زیم کے ساتھ فٹ پاتھ پر رہا کرتے ہیں۔ مظلومہ نے بتایا کہ دیر رات تک گھومنے پھرنے کے بہانے وہ لڑکے ایک ٹیکسی میں اسے لے گئے تھے ۔ ڈک یارڈ کی وہ جگہ سنسان تھی جہاں زیادتی ہوئی ۔ سینئر انسپکٹر رمیشور سپلے نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ ملزمین کے نام ارشاد اور شہباز بتائے گئے ہیں۔